۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ث

حوزہ / عید غدیر خم کے موقع پر ایران کے شہر کاشان میں واقع شہیدان زاہدی بلیوارڈ (نماز بلیوارڈ) میں 3 کلومیٹر طویل عید ولایت مہمانی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مذہبی تنظیموں، خدماتی اور انتظامی اداروں کے تعاون سے 140 موکب، ثقافتی اور مذہبی پروگرامز کا انعقاد شامل تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کاشان سے نامہ نگار کے مطابق، عید غدیر خم کے موقع پر ایران کے شہر کاشان میں واقع شہیدان زاہدی بلیوارڈ (نماز بلیوارڈ) میں 3 کلومیٹر طویل عید ولایت مہمانی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مذہبی تنظیموں، خدماتی اور انتظامی اداروں کے تعاون سے 140 موکب، ثقافتی اور مذہبی پروگرامز کا انعقاد شامل تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس تقریب کے موقع پر اس ضیافت کے مینیجر جناب رجبی نے کہا: یہ موکب "علی ولی اللہ" کے تبرک اور حوزاتِ علمیہ کے طلباء کی ہم آہنگی اور ہمدردی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ جس میں کاشان کے 170 ہزار شہریوں کو کھانے سمیت مٹھائیاں، مختلف قسم کی خدمات کی فراہمی، بچوں، نوعمروں اور بڑوں کے لیے ثقافتی اور خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ عید غدیر کے دن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث اور پیغام کو مدنظر رکھتے ہوئے اور "فَلْیُبَلِّغِ الْحَاضِرُ الْغَائِبَ وَ الْوَالِدُ الْوَلَدَ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَةِ" کے تحت اس مہمانی کا انعقاد کیا گیا جس میں عید غدیر کے عنوان سے لوگوں خصوصا نوجوان نسل تک پیغامِ غدیری پہنچانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

کاشان میں عید غدیر کے موقع پر 3 کلومیٹر طویل "عید ولایت مہمانی" کا انعقاد

کاشان میں عید غدیر کے موقع پر 3 کلومیٹر طویل "عید ولایت مہمانی" کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .